مانسہرہ: ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ اوگی پولیس نے ایک اہم کاروائی کے دوران منشیات فروش جاوید ولد خوشخالی سکنہ گھنیاں کو کو گرفتار کر لیا جس سے موقع پر 499 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اسی طرح تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بہادر علی ولد بابر خان سکنہ بابر کالونی کو 2 کلو 72 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔