2020ء کا ایک اہم قتل کیس حل ہونے کے قریب پہنچ گیا

45

ایبٹ آباد : ڈی ایس پی انویسٹی گیشن خان افسر خان کی مؤثر حکمتِ عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم کی مسلسل پیروی کے نتیجے میں 2020ء کا ایک اہم قتل کیس حل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

گلفام ولد ایاز سکنہ رڑیاں جوگن مار، جو سال 2020 میں منصف ولد فقیر محمد (سکنہ رڑیاں جوگن مار، حدود تھانہ کوٹھیالہ) کے قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیشی ٹیم کی انتھک محنت نے چار سال سے مفرور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں