مانسہرہ: اسلام آباد جرمن سفارتخانے اورجرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو کے اشتراک سے دو روزہ کانفرنس میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے شرکت کی۔
کانفرنس کا موضوع “Bridging Media & Academia – Shaping Journalism of the Future” تھا۔ کانفرنس میں جرمن ایمبیسیڈر ، ڈی ڈبلیو کے آفیشیلز اور دیگر قومی اور بین الاقوامی میڈیا اور این جی اوز سے وابستہ پروفیشنلز نے شرکت کی۔
کانفرنس میں کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد الغفار سمیت ڈیپارٹمنٹ کے طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔
وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکڈیمیا اور میڈیاانڈسٹری کی باہمی روابط وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پہلے سے اپنے سٹوڈنٹس کو انڈسٹری سے جوڑنے کیلئے کیلئے پر عزم ہے اس میں مزید پیش رفت کیلئے ہزارہ یونیورسٹی انڈسٹریز کو روابط میں مزید وسعت اور فروغ کے لئے خوش آمدید کہے گی۔
چیئرمین ڈاکٹر ماجد الغفار نے اس حوالے سے کہا کہ طلباء و طالبات کیلئے ایسے انٹرنیشنل کانفرنسز بہت ہی فائدہ مند ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا انڈسٹری اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کے MoUs بھی کر رہے ہیں۔