منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

20

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور کی مؤثر کاروائی،تین ملزمان تصدق شاہ، اویس، اور سلیم گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 510 گرام آئس، ایک عدد رائفل، ایک عدد پستول، ایک عدد خنجر، اور 06 عدد پانی کی سرقہ شدہ سرکاری مین پائپ لائنیں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف -11CNSA، 15-AA اور 411/34 کے تحت مقدمہ درج کر دیے گئے۔ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں