مانسہرہ : بالاکوٹ رات گئے ڈھیرہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ شوہال میں قائم رقص و سرور کی محفل پر چھاپہ، درجنوں افراد کھلے عام نشہ کرتے ہوئے گرفتار۔
ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر تھانہ بالاکوٹ پولیس نے منشیات کے خاتمے اور سماجی بے راہ روی کے سدباب کے لیے مؤثر کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ شب ڈھیرہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ شوہال میں عوامی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کاروائ کے دوران پولیس نے رقص و سرور کی محفل میں موجود درجنوں افراد کو موقع پر ہی قابو کیا، جو کھلے عام منشیات کا استعمال کر رہے تھے۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ بالاکوٹ منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔