ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے حویلیاں مارکیٹس کا معائنہ کیا۔
بازار میں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایک ایل پی جی شاپ کو لائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
◀️ اجلاس میں ڈی ایچ کیو/ بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کی بہتری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔
◀️ موجودہ فنڈز کے اندر ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی مناسب تعیناتی اور مریضوں کو بہتر ہیلتھ سروسز کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
◀️ ہسپتالوں میں صفائی، مینجمنٹ اور دیگر انتظامی معاملات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
◀️ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، پرنسپل ویمن میڈیکل کالج، ایم ایس ڈی ایچ کیو بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔