نیشنل میڈیا چینلز کا مطالعاتی دورہ

31

مانسہرہ : ہزارہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے سٹوڈنٹس کا چیئرمین میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ماجد الغفار کی سرپرستی میں اسلام آباد میں واقع نیشنل میڈیا چینلز کا مطالعاتی دورہ۔

طلباء و طالبات کو سماء نیوز کے اسلام آباد آفس کا دورہ کرایا گیا، جہاں پارک ویو سٹی کے ہیڈ آف سیل ڈیپارٹمنٹ خرم بیگ نے سٹوڈنٹس کو ایڈورٹائزنگ پر مختصر لیکچر دیا۔ جبکہ سماء نیوز کے پروڈیوسر نوید رحمان نے سٹوڈنٹس کو کرنٹ افیئرز کے پروگرامز کے حوالے سے بریف کیا۔

اس کے بعد چیئرمین ڈاکٹر ماجد الغفار سٹوڈنٹس کو ڈیجیٹل میڈیا چینل وی نیوز لے گیے ، جہاں چیف ایڈیٹر عمار مسعود اور ڈائیریکٹر نیوز خرم شہزاد نے ملاقات میں صحافتی میدان میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سٹوڈنٹس کی راہنمائی کی۔ جبکہ ایڈیٹر پلیننگ ڈیپارٹمنٹ احسن اعوان نے وی نیوز کے آپریشنز پر بریفننگ دی ، اور پلیننگ پروڈیوسر عمیر خان آباد نے طلباء و طالبات کے ساتھ نیوز و فیچر سٹوری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود اور چیئرمین ڈاکٹر ماجد الغفار کے درمیان جلد MoU کرنے کے حوالے سے بھی اتفاق ہوا ، جس کے بعد ہزارہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو ٹریننگ ورکشاپس اور انٹرنشپس دی جائیں گی۔

طلباء و طالبات نے اس مطالعاتی دورے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس دورے کے بعد میڈیا میں ہمارا انٹرسٹ مزید بڑھ گیا ہے، ہم جلد ملک و قوم کی مثبت آواز بننے کیلئے پر عزم ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں