مانسہرہ نیوز ڈیسک : محکمہ کھیل میں مبینہ بدعنوانی کیخلاف مشیرِ کھیل تاج محمد ترند کا نوٹس، انکوائری کے لیے وزیراعلیٰ کو مراسلہ ارسال!
مشیرِ کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد ترند نے محکمہ کھیل کے مختلف منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مکمل انکوائری کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مراسلہ بھیج دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو ہدایت کی کہ نظامتِ کھیل کے منصوبوں میں بدعنوانی سے متعلق فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی انسپکشن ٹیم نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
مشیر کھیل و نوجوانان تاج محمد ترند نے واضح کیا کہ
🔹محکمہ کھیل و امور نوجوانان میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
🔹بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
🔹عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
🔹بدعنوان عناصر کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، تمام ملازمین اپنا قبلہ درست کریں۔
🔹نظامتِ کھیل و امور نوجوانان میں سزا و جزا کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔