ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بی ایچ یو جوزا کا دورہ

40

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بی ایچ یو جوزا کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کا مقصد ادارے کے مجموعی انتظامی و طبی امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

دورے کے دوران عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ مینجمنٹ اور دیگر بنیادی طبی سہولیات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور ذمہ دارانہ طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید برآں، کسی بھی قسم کی کمی یا کوتاہی کو فوری طور پر دور کرنے اور مجموعی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں