ایبٹ آباد: ڈی پی اوایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں۔
ایس ایچ او حویلیاں علی خان کی کاروائی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا لنگرہ کا رہائشی مجاہد ولد سلیم گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کینٹ زبیر تنولی کی کارروائی،دوران گشت عبدالحمید ولد عبدالکریم ساکنہ چہان باغ بانڈی حال نڑیاں کے قبضے سے 3429 گرام چرس برآمد۔
ملزم کے خلاف امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔