مانسہرہ: محلہ کوہستان آباد سٹی ون مانسہرہ میں ایک قدیم کنواں دوبارہ بحال کیا گیا ہے جس کے لیے علاقے کے صاحبِ ثروت لوگوں نے دل کھول کر تعاون کیا۔ اللہ کے فضل سے اس کنوئیں میں پانی بھی وافر مقدار میں موجود ہے۔
میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس کنوئیں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہم نے اس کی مکمل مرمت کر کے اوپر جنگلہ بھی نصب کر دیا ہے تاکہ لوگ اپنی ضروریاتِ زندگی اس کے صاف پانی سے پوری کر سکیں۔ مزید گزارش ہے کہ اس کنوئیں کا پانی ہر خاص و عام کے لیے دستیاب رکھا جائے۔
دیگر محلوں میں موجود تمام قدیم کنوئیں بھی، جو عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں، انشاءاللہ عوام اور صاحبِ ثروت افراد کی مدد سے بحال کیے جائیں گے۔
آخر میں تمام لوگوں سے التماس ہے کہ بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا کریں تاکہ اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے ہم پر مزید رحمتیں نازل فرمائے۔
آپ کا خادم
عبدالوحید
چیئرمین سٹی نمبر 1 مانسہرہ