متعدد مقامات سے غیرقانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

25

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ آج بٹگرام بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران متعدد مقامات سے غیرقانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد کیے گئے، جنہیں موقع پر ہی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ممنوعہ اور نان کسٹم شدہ سگریٹس کی فروخت قانوناً قابلِ گرفت جرم ہے، لہٰذا اس غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں