صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی، کریانہ، نانبائی، مرغ فروش، قصاب، ہوٹل اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اشیاء کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے موازنہ کرنے کے بعد متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کریں اور صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔