بنہ الائ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد

45

بٹگرام : بنہ الائ پولیس کی کامیاب کارروائیاں ، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ، اشتہاری ملزمان و اسلحہ بردار گرفتار ، قیمتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام۔

ایس ایچ او تھانہ بنہ *امجد علی خان* نے ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔

– *مقدمہ نمبر 332 مورخہ 22 نومبر 2025 بجرم 380/457 PPC* میں ملزمان *عظیم الرحمن سکنہ کنئی چیران* اور *جاسد سکنہ پیزہ کس* کو گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کا *مسروقہ سامان اور نقدی* برآمد کی گئی ۔

– قیمتی لکڑی ما لیتی لاکھوں روپے ، کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو گاڑیاں ضبطگی کے لیے محکمہ جنگلات کے سپرد کیں ۔

– *مقدمہ نمبر 219 مورخہ 30 جولائی 2025 بجرم 379/452/506ii/148/149 PPC* میں مطلوب *تین اشتہاری ملزمان گل بر، سواتو اور بدرو* کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں *ملزم سیف الرحمن* سے *پستول 30 بور بمعہ 50 عدد کارتوس* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں