ایبٹ آباد : ضلع پولیس آفیسر ہارون رشید نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی ان کی اولین ترجیح ہے۔ پریس کلب ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کو منشیات سے محفوظ رکھنا اور امن و امان کو بہتر بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ڈی پی او نے اعلان کیا کہ ایبٹ آباد میں وکٹم سپورٹ یونٹ قائم کیا جا رہا ہے جہاں خواتین اور بچوں کو قانونی معاونت اور ذہنی دباؤ سے نکلنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ تقریب میں صحافیوں نے ڈی پی او کو ضلع کے مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ ڈی پی او نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے پریس کلب کی عمارت کو ملک بھر کے پریس کلبز میں بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری بلا جھجھک اپنے مسائل کے لیے ان سے رابطہ کریں، ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔