فاسفیٹ تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، تین زخمی

18

ایبٹ آباد: فاسفیٹ تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، تین زخمی۔

ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی منڈرھیاں میں فاسفیٹ بلاک اے کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پچپن سالہ جہانگیر ولد نامعلوم جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ کے اس واقعے میں محمد امین، شاہ زمان ولد میر جلال ساکنان خیبر اور سبز علی زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں