موجودہ سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں

38

تورغر : موجودہ سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں جاری ہیں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ناکہ بندیاں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد صرف اور صرف عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ شہری اپنے اردگرد گہری نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی فوری اطلاع پولیس کنٹرول یا ڈی پی او تورغر کمپلینٹ سیل نمبر 0346-1119663 پر دیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تورغر پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے۔ اس دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور دیگر مشکوک افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ مشکوک افراد کو پوچھ گچھ اور ویریفیکیشن کے لیے تھانہ طلب کیا گیا۔

علاوہ ازیں تورغر پولیس نے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر ناکہ بندیاں قائم کرکے گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ دورانِ چیکنگ پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، یہ اقدام آپ کی حفاظت کے لیے ہے نہ کہ کسی قسم کی تذلیل کے لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں