اپر کوہستان: تھانہ ہربن پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن ، سنیپ چکنگ
پولیس کی جانب سے ڈی پی او طاہر اقبال کی خصوصی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں،
ایس ایچ او تھانہ ہربن منور شاہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اقدام قتل، میں ملوث دو اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں عبدالستار ولد عبدالرحیم اور محمد افضل ولد میر افضل شامل ہیں جن کا تعلق کور مسرنگ ہربن سے ہے
دوران کاروائ غیر قانونی اسلحہ ایک عدد پستول اور 29 کارتوس بھی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے