حویلیاں پولیس کی بڑی کامیابی ڈکیت گروہ گرفتار، مالِ مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد

31

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کریک ڈاون جاری ،

حویلیاں پولیس کی بڑی کامیابی ڈکیت گروہ گرفتار، مالِ مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی ساجد فاروق اور ایس ایچ او تھانہ حویلیاں علی جدون نے نہایت مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث خطرناک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

مورخہ 23 نومبر شام سات بجے تھانہ حویلیاں کی حدود چوکی چمہڈ کے علاقہ کوٹہڑہ میں ناملعوم مسلح ملزمان نے گاڑیوں کو روک کر شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 392 مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے جدید تحقیقی تکنیک، لوکیشن ٹریسنگ، خفیہ اطلاعات اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے کم وقت میں گروہ کا سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان الیاس شاہ ولد افسر شاہ، بابر شاہ ولد شبیر شاہ، کامل شاہ ولد مسلم شاہ، شہزاد شاہ ولد دلزاک شاہ اور توفیق شاہ ولد صدیق شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 78 ہزار روپے نقدی، 04 موبائل فون، دیگر قیمتی سامان اور واردات میں استعمال ہونے والا بھاری اسلحہ (02 پستول، 02 رپیٹر اور کلاشنکوف) برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے پولیس ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے، جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں