قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ریسکیو اہلکار زخمی

22

بٹگرام : بشام قراقرم ہائی وے پر لاہور نالہ کے مقام پر ایک شاہ زور گاڑی حادثے کا شکار ہو کر مین روڈ سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جو لڑھکتے ہوئے دریائے کنارے تک جا پہنچی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمد اسلم خان ولد محمد اکرم سکنہ مانسہرہ اور عارف شاہ ولد برکت شاہ سکنہ مانسہرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بشام پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انتہائی دشوار گزار علاقے میں بھرپور کوششوں کے بعد دونوں میتوں کو نکال کر بشام ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار پھسل کر زخمی بھی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

جاں بحق افراد کے ورثاء سے رابطہ کرکے انہیں حادثے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی پولیس تھانہ بشام میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں