بٹگرام میں ریونیو دربار کا انعقاد

16

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورنرز پالیسی کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ضیاء الرحمان کے زیر صدارت ایس ڈی سی بٹگرام میں ریونیو دربار منعقد ہوا۔ اس موقع پر اے اے سی ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی سی بٹگرام، تحصیلدار صاحبان، فیلڈ ریونیو افسران اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دربار کے دوران عوامی شکایات اور مسائل بغور سنے گئے اور فوری حل کے لیے متعلقہ اہلکاروں کوضروری ھدایات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو دربار عوام اور ریونیو انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کاایک موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے ریونیو سے متعلق عوامی مسائل بروقت حل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں