تورغر کشتی حادثہ، لاکھوں کا نقصان

29

تورغر : تورغر کشتی حادثہ اللہ کا کرم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کشتی مالک اور دکانداروں کا لاکھوں کا سامان ضائع ہو گیا۔

تورغر کے علاقے سخی بہادر بانڈہ کرنا میں کشتی کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد گل دیدل (ضلع شانگلہ) کی کشتی پہاڑی پتھر سے ٹکرا کر بری طرح ٹوٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کشتی مالک سمیت مختلف دکانداروں کا لاکھوں روپے مالیت کا کھانے پینے کا سامان پانی میں بہہ گیا۔

حادثے کے وقت کشتی میں شہزاد گل کے بیٹے وہاب اور گلاب بھی سوار تھے، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے دونوں محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں