مانسہرہ : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر جناب اسد محمود لودھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) مانسہرہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لسّاں نواب، تحصیل تناول کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران عملے کی حاضری، طلباء کے اندراج و حاضری اور اسکول کے انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے ان کی تعلیم میں دلچسپی، محنت اور کارکردگی کے بارے میں گفتگو کی۔ طلباء نے اپنی سرگرمیوں سے متعلق مثبت تاثرات دیے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) مانسہرہ نے انہیں مزید لگن اور ذمہ داری کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی۔
بعد ازاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) مانسہرہ نے خون کے عطیہ دہندگان، سماجی کارکنوں اور مخیر حضرات میں انعامات کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی، جو TWA، طلباء اور جامعہ ہزارہ کے رضاکاروں کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے سماجی خدمت کے جذبے کو سراہا اور منتظمین کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔