شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ ریونیو سروسز کی فراہمی

23

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے سروس ڈیلیوری سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ ریونیو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

◀️ ڈپٹی کمشنر نے سب رجسٹرار، تحصیلدار ایس ڈی سی اور دیگر عملے سے ملاقات کی، ایس ڈی سی میں جاری سروسز، شہریوں کی سہولیات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہریوں سے بات چیت بھی کی گئی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔

◀️ محافظ خانہ کے دورے کے دوران ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے شیلفوں کی تنصیب، ریکارڈ کی حفاظت، مساویوں کی سکیننگ کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے گئے۔

◀️ ڈپٹی کمشنر نے خواتین اور بزرگ شہریوں کو سہولیات کی بہتر فراہمی، کاونٹرز پر سروس ڈلیوری میں بہتری اور تحصیل آفس میں مجموعی انتظامات بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں