وادی سرن کے سیاحتی مقام موسیٰ مصلہ ٹاپ پر لاوارث لاش برآمد

29

مانسہرہ : وادی سرن کے سیاحتی مقام موسیٰ مصلہ ٹاپ پر لاوارث لاش دیکھے جانے کی اطلاع ملی ۔

ریسکیو ۱۱۲۲ کنٹرول مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو ۱۱۲۲ کی میڈیکل و امدادی ٹیم فوری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

مریسکیو ۱۱۲۲ کے باہمت جوانوں نے سٹیشن کووآرڈینیٹر کامران ساجد کی زیر نگرانی 22 گھنٹہ کے طویل آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی کو ریکور کر کے RHC ہسپتال شنکیاری منتقل کر دیا۔تاحال ڈیڈ باڈی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں