ملک کے نامور عالم دین مفتی منیب الرحمن ڈینگی کا شکار ہوگئے

53

مانسہرہ : ملک کے نامور عالم دین اور سابق چیرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان، مفتی منیب الرحمن ڈینگی کے مرض کا شکار ہو گئے۔

جس کے بعد انہیں فوری طور پر کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمن کا تعلق تحصیل اوگی کی یونین کونسل کروڑی کے گاؤں نمبل سے ہے۔

عوام اور علمائے کرام کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمن کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور انہیں دین کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں