مانسہرہ کے 13300 فٹ بلند سیاحتی مقام موسی کا مصلہ ٹاپ پر چارسدہ کے 70 سالہ بزرگ کی موت معمہ بن گئی

3

مانسہرہ : مانسہرہ کے 13300 فٹ بلند سیاحتی مقام موسی کا مصلہ ٹاپ پر چارسدہ کے 70 سالہ بزرگ کی موت معمہ بن گئی۔

ریسکیو1122 کے مطابق چند روز قبل اطلاع ملی کہ گرمیوں کے بلند ترین سیاحتی مقام موسی کامصلہ ٹاپ پر ہائیکرز نے ایک بزرگ کی لاش دیکھی ہے اور ساتھ انکی تصویر بھی فراہم کی۔

جس کے بعد مقامی رضاکاروں اور ریسکیو اہلکاروں نے 3 ٹیمیں بنا کر 22 گھنٹوں کی طویل مسافت کے بعد بزرگ کی لاش اتارکر شناخت کے لئے شنکیاری اسپتال میں رکھوادی، ریسکیواسٹاف کے مطابق بظاہر بزرگ کی موت شدید سردی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

لاش کو دیکھنے کے بعد ایک نوجوان نے 20 نومبر کی وڈیو پوسٹ کردی جس میں بزرگ کو منڈہ گچھہ سے تنہا موسی کے مصلی کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے ،خود کو چارسدہ کا رہائشی کہلانے والے بزرگ کو روکا بھی جاتا،ہے کہ اگے برف پڑی ہوئی ہے مگر وہ نہیں رکتا۔

شدید سرد موسم میں چارسدہ سے پیدل آکر اتنی دور جانا اور وہاں اپنی جان رب کے سپرد کرنے کے اس عمل کی کسی کو بھی سمجھ نہیں آرہی اور ہر کوئی اپنی سمجھ کے مطابق اس واقعے پر قیاس آرائی کرتانظر آتا ہے۔

دس روز کے تنہاسفر میں نہ تو بزرگ کو کسی درندے نے نقصان پہنچایا اور نہ ہی دو روز تک پڑی لاش کو کسی جانورنے منہ لگایا حالانکہ برف کے ان دنوں میں خطرناک درندے پہاڑوں سے اتر کر گھروں سے جانور اٹھا لے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں