غیز معیاری اشیاء رکھنے پر کئ دکانداروں کو جرمانہ

83

ایبٹ آباد : صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اور مؤثر سروس ڈیلیوری ایجنڈے کے تحت کارروائی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سردار سَرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو/پرائس مجسٹریٹ محمد خان نے روڈ منڈیاں (حدود تھانہ میرپور) کا اچانک دورہ کیا۔

ضلعی کنٹرول روم کے ذریعے موصول شکایات پر موقع پر کارروائی کی گئی۔ گوشت، سبزی، پھل، دودھ، دہی اور پکوڑوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کی چیکنگ کی گئ۔

نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں پر جرمانے اور چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں