کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا خوبصورت گارڈن انتظارگاہ کنٹین میں تبدیل کیا جانے لگا عوام سراپا احتجاج

112

مانسہرہ: کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کا خوبصورت گارڈن انتظارگاہ کنٹین میں تبدیل کیا جانے لگا عوام سراپا احتجاج، کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کے لیے قائم خوبصورت گارڈن اور انتظارگاہ کو کنٹین میں تبدیل کیا جارہا ھے.

جس پر شہریوں اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ عوام نے اس اقدام کو ہسپتال کی بے حسی اور بدانتظامی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کے احاطے میں موجود گارڈن جہاں مریضوں کے لواحقین پرسکون ماحول میں بیٹھ کر وقت گزارتے ہیں.

اسے مبینہ طور پر ایک “من پسند پارٹی” کی خواہش پر کنٹین میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اس تبدیلی سے نہ صرف ہسپتال کا ماحول متاثر ہوگا بلکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے ورثاء کے لیے بیٹھنے کی جگہ بھی محدود ہوجائے گی.

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ گارڈن کو اصل حالت میں بحال کرے اور اسے صرف انتظارگاہ تک محدود رکھے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں