بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے بٹگرام بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مرغی اور گوشت کی دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی، قیمتوں پر عمل درآمد، صفائی کے مجموعی معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین کی پابندی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران متعدد دکانوں میں پائی جانے والی بےضابطگیوں، زائد قیمتوں اور صفائی میں کوتاہی پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بازاروں میں نرخ ناموں، صفائی اور فوڈ سیفٹی ضوابط کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھے گی تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔