لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق ایبٹ آباد قتل کیس پر احتجاج، کنگ عبداللہ ہسپتال میں او پی ڈی بند

50

مانسہرہ: لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق ایبٹ آباد قتل کیس پر احتجاج، کنگ عبداللہ ہسپتال میں او پی ڈی بند، مریض شدید متاثر، لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل کے واقعے کے خلاف مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں کنگ عبداللہ ہسپتال کی او پی ڈی آج بند رہی جس کے باعث چیک اپ کے لیے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہسپتال میں علاج کی غرض سے صبح سویرے آنے والے مریض اور اُن کے لواحقین شدید مایوسی کا شکار رہے۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے نہ تو ڈاکٹر موجود تھے اور نہ ہی معمول کے طبی معائنے کیے جا سکے جس پر مریض بغیر علاج واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں