کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کے متعلق چیئرمین عبدالوحید کی زبانی

93

مانسہرہ : کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے ایم ایس جناب عبد العلیم تنولی کے میڈیا چینل کے دیئے گئے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کی ایمرجنسی سیکشن میں وزٹ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ کے دیئے گئے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور جن ادویات (پرواز، ڈیکسا، فلیجل یا ٹی ٹی انجیکشن) کا آپ نے بولا کہ وہ ایمرجنسی سیکشن کا حصہ نہیں ہوتی۔


آپ کی اطلاع کے لیے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ ادویات اگر ایمرجنسی سیکشن کا حصہ نہیں ہیں تو ایسی صورت میں غریب آدمی اگر مثال کے طور پر معدے کی مرض سے مر رہا ہے تو کیا۔

اس کو رائزک کی ڈرپ نہیں لگے گی تو وہ تو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ اور اسی طرح کسی شخص کو شدید بخار یا اسہال میں مبتلا ہے تو پرواز یا فلیجل ڈرپ نہیں ملے گی تو وہ خودبخود ٹھیک نہیں ہو گا بلکہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ اس وقت کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کی صورتحال بدتر اور ناقابل بیان ہے اور عوام کو اس ہسپتال سے کوئی ریلیف کی امید نظر نہیں آ رہی ہے ۔

میں مانسہرہ کی غیور عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اس سنگین صورتحال میں اپنا حق ادا کریں اور اپنی آواز بلند کریں اور بغیر کسی سیاسی قیادت سے بالاتر ہو کے اپنی حقوق کے لیے لڑ یں۔ اور ایک چیز آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ میں ایک عوامی خادم اور خدمت خلق کا پاسدار ہوں۔ میں نے آپ سے اپنے ذاتی مفاد کے لیے کھبی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ خادم کھبی آئندہ اس کا طلب گار ہے ۔
والسلام
آپ کا خادم
عبدالوحید چئیرمین
سٹی نمبر 1 مانسہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں