ڈپٹی کمشنر تورغر کی ہدایت پر یوتھ آفس تورغر کی جانب سے منشیات سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

91

تورغر: ڈپٹی کمشنر تورغر کی ہدایت پر یوتھ آفس تورغر کی جانب سے منشیات سے آگاہی سیمینار کا انعقاد.

یوتھ آفس تورغر کی طرف سے ہائی سکول جدباء میں منشیات سے انکار زندگی سے پیار کے عنوان سے منشیات سے آگاہی اور نارکوٹکس پریونشن سیمینار منعقد ہوا جس میں سرکاری افسران اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی.

سیمینار میں یوتھ آفیسر زاہد حسین شاہ کے علاوہ امجد زرین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر سپورٹس آفیسر عاقب خان سول ڈیفنس آفیسر منصور احمد خان عامر خان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تورغر اے ڈی سی علی شیر اور نصراللہ خان اسسٹنٹ محکمہ خوراک نے خصوصی شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی اور اساتذہ نے طلبہ کو منشیات کے نقصانات معاشرتی تباہ کاریوں اور نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے مؤثر طریقوں سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور معاشرے کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب نوجوان صحت مند اور منشیات سے پاک ہوں.

پروگرام کے اختتام پر سکول کے بچوں میں سرٹیفکیٹس جبکہ مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں