انسداد پولیو مہم (NID) دسمبر 2025 کی تیاریوں کا جائزہ

62

اپر کوہستان: انسداد پولیو مہم (NID) دسمبر 2025 کی تیاریوں کا جائزہ.
ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم (NID) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت کے نمائدگان اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے آفسران نے بھی شرکت کیا۔

اجلاس میں 15دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کے لیے حتمی حکمت عملی اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیلڈ ٹیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

انہوں نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ پولیو ٹیموں کے لیے سیکیورٹی پلان بنایا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ قومی فریضہ ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہی ہماری آئندہ نسلوں کا محفوظ مستقبل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں