ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت برفباری کے دوران گلیات و ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں اور سروسز کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔
◀️ برفباری کے دوران جی ڈی اے، سی اینڈ ڈبلیو، ریسکیو 1122، پی کے ایچ اے، ٹریفک پولیس اور کائیٹ ٹیم کو ہدایت کہ گلیات اور ٹھنڈیانی روٹ پر شاہراہوں کے ساتھ ساتھ لوکل روڈز کو ہر وقت کھلا رکھنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں۔
◀️ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تمام محکمہ جات ونٹر کانٹیجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اہلِ علاقہ و سیاحوں کی آمدورفت کے لیے سڑکوں کی بحالی برقرار رکھیں۔
◀️ جی ڈی اے، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، پولیس، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکمہ جات کو ہدایت کہ برفباری کے دوران ہیوی مشینری کی فٹنس، سٹاف کے لیے گرم یونیفارم اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ٹیمیں مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔
◀️ برفباری کے دوران گاڑیوں کی سنو چینز کا استعمال کیا جائے اور لوکل چینز کے ریٹس پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔
◀️ تمام متعلقہ محکمے اپنے فوکل پرسنز اور سٹاف کی فہرستیں ضلعی انتظامیہ سے شیئر کریں تاکہ رابطے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
◀️ ضلعی کنٹرول روم 24/7 فعال رہے گا۔ شہری کسی بھی ضرورت یا ایمرجنسی کی صورت میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ایبٹ آباد یا ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ضلعی کنٹرول روم: 09929310553۔ اسکے علاوہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نتھیاگلی اور ایوبیہ میں دو فوکل پرسنز مقرر کیے گئے ہیں جس کے فون نمبرز0992355539 اور 0992359005 ہیں۔
◀️ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ڈی اے، ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس، سی اینڈ ڈبلیو، پی کے ایچ اے اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔