این ایل سی نے خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیا کو گوشت کی برآمدات کا آغاز کر دیا

4

مانسہرہ نیوز ڈیسک: این ایل سی نے خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیا کو گوشت کی برآمدات کا آغاز کر دیا –

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خنجراب پاس کے ذریعے چین، وسطی ایشیا اور دیگر علاقائی مارکیٹوں میں گوشت کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام ملک کی گوشت کی برآمدات کو بڑھانے اور بڑی منڈیوں میں پاکستان کا اثر و رسوخ مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

این ایل سی نے جاری بیان میں کہا کہ کاشغر میں اس کا لاجسٹکس ہب “ایک انتہائی موثر اور اہم سہولت” بن چکا ہے جو خنجراب کوریڈور کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوشت کی برآمدات کے لیے بہتر سپلائی چین فراہم کرتا ہے۔

این ایل سی کے مطابق، اس کی جدید ریفریجریٹڈ فلیٹ سخت درجہ حرارت کے معیارات برقرار رکھتی ہے تاکہ پوری ترسیل کے دوران مصنوعات کے معیار کی حفاظت ہو۔ بیان میں کہا گیااین ایل سی کی جدید ترین ریفر فلیٹ سپلائی چین کے دوران درجہ حرارت کی سخت نگرانی اور مصنوعات کی سالمیت کو یقینی بناتی ہے۔

کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اب اس کی ٹرانزٹ مینجمنٹ کی صلاحیت متعدد پاکستانی شہروں سے چین تک کنسائنمنٹس کو سات دن سے بھی کم وقت میں پہنچانے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں