مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات

78

بٹگرام: صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا تفصیلی رات کے وقت اچانک معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی سروسز، مختلف وارڈز، ڈاکٹرز کی کیجولٹی اور مجموعی سیکورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، طبی و پیرامیڈیکل عملے کی حاضری اور ہسپتال کے نظم و ضبط کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ایمرجنسی اور کیجولٹی وارڈ میں فوری طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کو تسلی بخش بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ مریضوں کی بروقت، معیاری اور مؤثر دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں، ہسپتال کے اندر اور اطراف میں سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کو سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحی اقدامات پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں