بٹگرام: صوبائی حکومت کی ہدایات اور قومی صحت پالیسی کے تحت 15 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کا آج ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایاز ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹرزاکرحسین اور محکمہ صحت کے دیگر افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی.
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے والدین، اساتذہ، علماء، میڈیا اور سماجی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے تمام بچوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بنیادی قومی ذمہ داریاں ہیں اور معاشرے کا ہر فرد اس عمل میں بھرپور تعاون کرے۔
مہم کے دوران ٹیمیں شہری اور دور دراز علاقوں میں جاکر پیدائش سے 5سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محرو یہ مہم 15 دسمبر سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے.