تھانہ پھلڑہ کی حدود میں ڈکیتی اور قتل کا ڈراپ سین ، شوہر نے بیوی کو قتل کیا

74

مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود میں ڈکیتی اور قتل کا ڈراپ سین ، شوہر نے بیوی کو قتل کیا اور ڈکیتی کا روپ دے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ، گھریلو ناچاقی اور دوسری شادی کرنے کے لئیے ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کیا ، پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت مقدمہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔

کیس کی تمام تفصیلات :-

مورخہ 5/12/2025 کو سہیل ولد اورنگزیب سکنہ درہ بیلہ پھلڑہ کے رہائشی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ کی کہ میں اور میری بیوی مسمات (ح)اور 4 سالہ بیٹی میرب ہسپتال سے گھر جارہے تھے کہ پونے 7 بجے جب شاہکوٹ نزد کھو کے قریب پہنچے تو 5 نامعلوم افراد جو کہ نقاب پوش تھے سامنے آئے اور مجھے گاڑی سے زبردستی نیچے اتارنے لگے جس پر میری انکے ساتھ توں تکرار شروع ہوگئ جس پر نامعلوم شخص نے مجھے فائر کیا جس سے میں دائیں ٹانگ پر لگ کر نیچے گر گیا جس پر میری بیوی نے شور شرابہ شروع کیا تو مذکوران میں سے ایک نے باارادہ قتل اس پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی اور موقع پر ہی جانبحق ہوگئی۔پولیس نے مدعی کی مدعیت میں ڈکیتی ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی اوگی زاہد الرحمن اور ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ شیراز خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ مدثر ضیاء اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے کیس کے حوالے سے مختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا اور تمام ٹیکنیکل اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے پتہ لگا لیا کہ اصل میں مدعی سہیل نے خود اپنی بیوی گھریلو ناچاقی اور دوسری شادی کی غرض سے قتل کیا اور خود کو بچانے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لئیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، چونکہ ملزم خود زخمی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہےجسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مزید تفتیش بھی کی جائے گی اور آلہ قتل بھی برآمد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں