منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، مانسہرہ پولیس کی جانب سے بھرپور کاروائیاں جاری

68

مانسہرہ : منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، مانسہرہ پولیس کی جانب سے بھرپور کاروائیاں جاری۔

اس سلسلے میں ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر تھانہ بفہ پولیس نے زبردست کاروائیوں کے دوران منشیات فروشان افتخار ولد گل زرین سکنہ کلہاڑے غربی اور حارث ولد اسلم سکنہ بفہ کوگرفتار کر لیا جن سے مجموعی طور پر 4 کلو 857 گرام چرس اور 92 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب تھانہ شنکیاری پولیس کی بڑی کارروائی — منشیات فروش 3 کلو 41 گرام چرس سمیت گرفتار۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی واضح ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں تھانہ شنکیاری پولیس کی اہم کامیابی۔

منشیات فروشی میں ملوث ملزم زبیر نورالسلام ولد نور السلام سکنہ ملکال ڈھوڈیال کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں