تورغر : صوبہ بھر کی طرح ضلع تورغر میں بھی انسدادِ پولیو کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صبح کے وقت فکسڈ سنٹرز پر اسمبلی کا انعقاد کیا گیا، جہاں مانیٹرز/ڈی پی ایم ٹیز کی جانب سے پولیو ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
مہم کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دورانِ مہم پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مہم پُرامن اور مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ 15 تا 20 دسمبر جاری رہنے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو قومی مہم میں تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔