پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی اپر کوہستان

69

اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کی شام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر داسو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈی ایس پی داسو، ڈپٹی ڈی ایچ او، ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو مہم کے پہلے دن کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ سے موصول ہونے والی رپورٹس اور مختلف پولیو انڈیکیٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹیموں کی حاضری، کوریج، مسڈ بچوں، ٹرانزٹ پوائنٹس اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اور تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی اشتراک سے ضلع کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں