ہریپور میں 1030 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1100 سے زائد پولیس افسران و جوان اور لیڈی پولیس سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دےرہے ہیں

80

ہریپور : ہری پور انسداد پولیو مہم ،پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات،1030 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1100 سے زائد پولیس افسران و جوان اور لیڈی پولیس سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دےرہے ہیں ۔

پولیس ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوان ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور

ہری پور پولیو مہم 15 دسمبر تا 18 دسمبر تک جاری۔پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات عمل میں لاتے ہوئے سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید موئثر کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت بنایا گیا ہے۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ خان نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات دیں کہ دوران ڈیوٹی نہایت خوش اسلوبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الرٹ ہوکر فرائض منصبی سرانجام دیں۔ تمام افسران و جوانان اور لیڈی پولیس کو پرامن پولیومہم کے اختتام تک الرٹ اور چوکس رہ کرڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں۔

مزید عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں ۔ پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے کو پولیو جیسی موزی بیماری سے بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں