تھانہ صدر ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

72

مانسہرہ : ضلع مانسہرہ میں امن و آمان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئیے ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ صدر وحید مراد کا لیڈیز پولیس اور دیگرنفری کے ہمراہ تمام علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سرچ آپریشنز کے دوران متعدد مقامات کو لیڈیز پولیس کے ہمراہ چیک کیا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا اور مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تھانہ طلب کیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ گڑھی حبیب اللہ سٹاک رجسٹر سے زیادہ مقدار میں اسلحہ رکھنے پر اسلحہ ڈیلر گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایڈشنل ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ اجمل خان نے دورآن چیکنگ سٹاک رجسٹر سے زیادہ مقدار میں اسلحہ رکھنے پر ملزم گل ریز خان ولد شمریز خان سکنہ بابر کالونی کو گرفتار کر لیا، جس سے 13 عدد پستول30 بور ، 10 عدد شارٹ گنز اور 200 عدد کارتوس برآمدکر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں