لوئر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پٹن، جناب سعد منیر صاحب نے قومی انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز یونین کونسل بنکڈ، شولگرہ، بنکڈ گاؤں اور ٹرانزٹ پوائنٹ چکئی کا فیلڈ دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے گھر گھر جاری پولیو مہم کی مؤثر مانیٹرنگ کی اور فیلڈ میں تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کی فنگر مارکنگ اور ڈور چاکنگ کے عمل کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ مہم کی شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔