کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ کی تاریخ کائاہم دن ۔۔ایم آر آئی اور س ٹی سکین مشینیں فنکشنل

81

مانسہرہ : کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ کی تاریخ کائاہم دن ۔۔ایم آر آئی اور س ٹی سکین مشینیں فنکشنل ، افتتاح ہو گیا۔ پرا ئیویٹ طور پر مہنگے ترین ٹیسٹ اب سرکاری ہسپتال میں کم نرخوں پر ہوں گے۔

سی ٹی سکین بمع رپورٹنگ 2500 جب کہ اہم آر آئی 3500 میں ہو گا۔یہ ایم آر آئی شفا ہسپتال میں 15000اور سے ایم ڈی میں ساڑھے چھ ہزار میں کی جاتی ہے جبکہ پرائیویٹ طور پر سی ٹی سکین پانچ ہزار سے اوپر کی جاتی ہے۔اسکے علاؤہ میمو گرافی کی بھی سہولت شروع کی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کوششوں سے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں جدید طبی سہولیات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

سی ٹی سکین، ایم آر آئی، میموگرافی اور ڈینٹل ایکسرے جیسی مہنگی اور جدید مشینری کا باضابطہ افتتاح ایک پُروقار تقریب میں کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں نائب صدر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کمال سلیم خان سواتی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

تقریب میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر خضران سعید، صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن راجہ ظہور عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نذیر، صدر کلاس فور ایسوسی ایشن قاری محمد شفیع، سابق ناظم کثیر تنولی/چیرمین ڈی آر سی تیمور خان شانی، مصدق شاہ بخاری، صدر انجمن تاجران شکیل ملک اعوان، سابق صدر شعیب خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور معزز شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔

تقریب میں پریس کلب مانسہرہ کے صدر شہزاد جہانگیری سینئر نائب صدر اورسی ای او نیوز آف ہزارہ/سی سی او مانسہرہ ایکسپریس نیوز سئنیر نائب صدر پریس کلب مسعود شوق ۔عقیل تنولی چیئرمین سفیدہ بشارت خان صدر الیکٹرانکس میڈیا ناصر تنولی جنرل سیکرٹری ٹی وی یونین مختار اعوان اختر زیب خٹک چئیر مین عامر نزیر طاہر خان عامر جاوید چئیرمن عبدلمالک اعوان آصف خان چئیرمن زکوات کمیٹی زولفقار خان ایم ڈی لائبہ بک پرویز اعوان سمیت زندگی کے خف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکتِ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمال سلیم خان سواتی نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی نے قلیل عرصے میں ہسپتال کو درست سمت میں گامزن کیا ہے اور ان کی مخلصانہ قیادت میں آج یہ ادارہ جدید سہولیات سے آراستہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کی بدولت مانسہرہ اور گردونواح کے عوام کو علاج کے لیے اب اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو گی۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی نے کہا کہ ہسپتال میں جدید مشینری کی تنصیب سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ذاتی دلچسپی، رہنمائی اور حکومتِ خیبر پختونخواہ کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض بشارت خان یوسف زئی نے ادا کئے۔دیگر مقررین نے بھی ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ تیزی سے صوبے کے نمایاں اور مثالی سرکاری ہسپتالوں میں شامل ہو رہا ہے۔شرکاء نے جدید سہولیات کے آغاز کو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف اور صحت کے شعبے میں سنگِ میل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں