مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے آج پولیو کمپین کے تیسرے روز دوران ڈیوٹی فرنٹ لائن ورکر جو کہ حادثہ کا شکار ہو کر ذخمی ہو گئیں، کی کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں عیادت کی۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مانسہرہ ڈاکٹر فیصل خانزادہ بمہ ٹیم اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ڈاکٹرز کو ہر ممکن علاج کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔