مانسہرہ: تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کےSMUیونٹ زیرِ اہتمام PATS پراجیکٹ کے تحت کھلے میں انسانی فضلے کے خاتمے اور انسانی صحت پر اس کے مضر اثرات سے آگاہی کے لیے مختلف سرکاری سکولوں کے میل و فیمیل اساتذہ کے لیے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں اساتذہ پر زور دیا گیا کہ بچے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے سفیر (Change Agents) ہوتے ہیں، اس لیے یہ اہم پیغام بچوں کے ذریعے گھروں اور معاشرے تک پہنچایا جائے تاکہ ایک صاف اور صحت مند ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔