بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی

91

کولئ پالس کوہستان: ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان جناب نورالامین صاحب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف یونین کونسلز میں جاری پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی تاکہ مہم کو مؤثر، شفاف اور کامیاب بنایا جا سکے۔

1۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولئ پالس جناب صادق احمد صاحب نے یونین کونسل شراکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی کی اور عملے کو مہم کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

2۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولئ پالس جناب نجم داوڑ صاحب نے یونین کونسل ماہرین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بی ایچ یو ماہرین میں قائم فکسڈ سائٹ پر پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی گئی اور متعلقہ عملے کو ہدف کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

3۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کولئ پالس جناب یاسر بلال صاحب نے یونین کونسل کوز پارو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی موجودگی، ویکسین کی دستیابی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے جاری پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں