ہریپور : ڈی پی او ہری پور ،ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے حوالے سے میٹنگ ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں پولیو مہم کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
افسران نے جاری پولیو مہم کے دوران باہمی روابط کو مذید بہتر بنانے پر زور دیا اور انسداد پولیومہم کے پر امن انعقاد کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دیں۔